UR/Prabhupada 0001 - دس لاکھ تک پھیلائیں۔

Revision as of 00:01, 2 October 2020 by Elad (talk | contribs) (Text replacement - "(<!-- (BEGIN|END) NAVIGATION (.*?) -->\s*){2,}" to "<!-- $2 NAVIGATION $3 -->")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)


Lecture on CC Adi-lila 1.13 -- Mayapur, April 6, 1975

پرَبھُوپادَ: چيتنيا مَہاپرَبھُو سَبہی آچاريون سے کہتے ہيں... نِتيا نَندا پرَبھُو ، اَدوئيتا پرَبھُو اور شری واسَ آدي-گورا-بَھکتا-وِرندا، يہ سَبہی شری چیتنیا مَہاپرَبھُو کے پیغامون کو پہچاتے ہیں. لہذا آچاريہ طريقي کے راستے کی پیروی کرنے کی کوشِش کرین۔ پہر زِندگی کامِیاب ہوگی۔ اور آچاريہ بَننا بہت مُشکِل نہیں ہے۔ سب سے پہلے، اپنے آچاریہ کے بہت اِيماندار سيوک بَننے کے لیے، وه جو کہتا ہے، اُسکی سختی سے پيروی کریں۔ اُن کو خُوش کرنے اور کرِشن چيتنا پھیلانے کی کوشِش کریں۔ صِرف اِتنا ہی۔ یہ بلِکُل بہی مُشکِل نہیں ہے۔ اپنے گُرو مَہاراج کی ہِدایتون کی پیروی کریں اور کرِشن چیتنا پھیلانے کی کوشِش کریں۔ یہ ہی بھگوان چیتنیا کا پیغام ہے۔

آماَرا اگاَیا گُرو ہَئیا تاَرا ئی دیشَ:

یاَری دیکھا تاَری کَہا 'کرِشنہ'-اُپديشَ: (چيتنيا چرِيت اَمرِتا مَدھیا ٧.١٢٨)

"میری ہِدایت کی پیروی کرنے سے، آپ گُرو بن جائو گے." اور اگر ہم سَختی سے آچاریہ طریقی کی پیروی کرتے ہیں اور کرِشن کی ہِدایتون کو پھیلانے کے لیے اپنی پُوری کوشِش کرتے ہیں... ياَری دیکھا تاَری کَہا 'کرِشن'-اُپديشَ(چيتنيا چرِيت اَمرِتا مَدھیا ٧.١٢٨). ڪرِشن-اُپديش دو قِسم کے ہوتے ہیں. اُپدیش مطلب ہِدایت. کرِشن دوارا دی گئی ہِدایت وہ بہی کرِشن-اُپديش ہے اور جو ہِدایت کرِشن کے بارے میں حاصِل کی گئی ہو وہ بہی کرِشن-اُپديش ہے. کرِشنَسیا اُپدیشَ اِتی کرِشنَ اُپدیشَ. سَماساَ، شَستی-تَت-پُرُشَ-سَماساَ. اور کرِشنَ وِشَیا اُپدیشَ، یہ بہی کرِشنَ اُپدیشَ ہے. باہو-وِرِیہی-سَماساَ. يہ سَنسکرِت گرامَر کا مُطالعہ کرنے کا طریقہ ہے. تو کرِشنَ کا اُپديشَ بھگوت گیتا ہے. وہ سِيدھے ہِدایت دے رہا ہے. اِس لیے جو کرِشنَ-اُپديشَ کو پھیلا رہا ہے، صِرف کرِشنَ دوارا کہی گئی باتون کو دوہرائین تو آپ آچاریہ بن جائوگے. مشکل بِلکُل بہی نہیں ہے. یہاں سب کُچھ بتایا گیا ہے. ہمیں صِرف طوطے کی طرح دوہرانا ہے. بِلکُل طوطے کی طرح نہیں. طوطا مطلب نہیں سمجھتا ہے؛ وه صِرف بولتا ہے. پر آپ کو مطلب بہی سمجھنا چاہیے، ورنہ آپ کیسے سمجھا سکوگے؟ تو، اس لیے ہم کرِشنَ چیتنا کو پھیلانا چاہتے ہیں. صِرف اپنے آپ کو تیار کریں کہ کیسے کرِشنَ کی ہِدایتون کو بہت اَچھی طرح سے دوہرایا جائے، بِنا کِسی غَلط تشریح کے. پہر مُستقبِل میں...فرض کریں کہ آپکو ابہی دس ہزار ملے ہیں. ہم سو ہزار تک پھيلائيں گے. يہ ضروری ہے. پہر سو ہزار سے لاکھ ، اور لاکھ سے دس لاکھ.

بہکت: ہری بول! جئے

پرِبھُوپادَ : اِس ليے یہاں آچاریہ کی کمی نہیں ہوگی، اور لوگ بہت آسانی سے کرشنہ چیتنا کو سمجھیں گے. اس ليے یہ سنستھا بنائیں. جھوٹے غرور میں نہ رہیں. آچاریون کی ہِدایتون کی پیروی کریں اور اپنے آپ کو پورا کامل بنانیں کی کوشش کریں. پہر مایا سے لڑنا بہت آسان ہوگا۔ ہاں. آچاريہ ، وہ مایا کی سرگرمیون کے خِلاف لڑائی کو ظاہر کرتے ہیں.