UR/Prabhupada 0022 - کرشن بھوکے نہیں ہیں



Lecture on SB 1.8.18 -- Chicago, July 4, 1974

کرِشنَ کہتے ہیں کہ ، "میرے بھکت ، پیار سے ،" یو مے بھَکتیا پرَیَچ چھَتی۔ کرِشنَ بھوکے نہیں ہیں . کرِشنَ آپ کے پاس آپ کی پیش کش کو قبول کرنے نہیں آۓ ہیں کیونکہ وہ بھوکا ہے۔ نہیں ، وہ بھوکا نہیں ہے۔ وہ خود کامل ہے ، اور روحانی دُنیا میں ، اُن کی خدمت کی جاتی ہے ، لَکشمِی-سَھَسَر-شَتَ-سَمبھرَمَ- سیویَمانَم ، اُن کی خدمت سیکڑوں اور ہزارون لکشمِیاں کرتی ہیں ۔ لیکن کرِشنَ بہت رحیم ہیں ، کیونکہ اگر آپ سنجیدگی سے کرشن کے محب(عاشق) ہیں تو ، وہ آپ کے پَترَم پُشپَم کو قبول کرنے کے لئے حاضر ہے۔ یہاں تک کہ آپ غریبوں میں سب سے زیادہ غریب ہیں ، آپ جو کچھ بھی جمع کرسکتے ہیں، اسے وہ قبول کریں گے۔ ايک چھوٹا پَتا ، تھوڑا سا پانی ، تھوڑے پھول۔ دنیا کے کسی بھی حصے میں ، کوئی بھی کچھ حاصِل کر سکتا ہے اور کرشن کو ارپن(پیش) کرسکتا ہے۔ "کرِشنَ ، میرے پاس آپ کو پیش کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ، میں بہت غریب ہوں۔ براہ کرم اِسے قبول کریں۔ " کرِشنَ قبول کریں گے ۔ کرِشنَ کہتے ہیں ، تَد اہم اَشنامی، "میں کھاتا ہوں۔" تو اہم چیز بھکتی ، چاہ ، پيار ہے۔

تو یہاں یہ کہا گیا ہے الَکشیَم. کرِشنَ نظر نہیں آتے ، بھگوان دِکھائی نہیں دیتے ، لیکن وہ اِس قدر رحيم ہیں کہ وہ آپ کے سامنے آئے ہیں ، آپ کی مادی آنکھوں کو دکھائی دیتے ہیں۔ کرِشنَ اس مادی دنیا میں ، مادی آنکھوں کو دِکھائی نہیں دیتے۔ جیسے کرشن کا انش(حصہ)۔ ہم کرِشنَ کا حصہ ہیں ، تمام جيو آتما(مخلوقات) ، لیکن ہم ایک دوسرے کو نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ آپ مجھے نہیں دیکھ سکتے ، میں آپ کو نہیں دیکھ سکتا۔ "نہیں ، میں آپ کو دیکھتا ہوں۔" آپ کیا دیکھتے ہیں؟ آپ میرے جسم کو دیکھتے ہیں۔ پھر ، جب آتما جسم سے چلی جاتی ہے ، تو آپ کیوں رو رہے ہیں "میرے والد چلا گئے ہیں" ؟ کيوں باپ چلا گیا؟ باپ یہاں ليٹا ہوا ہے ۔ پھر آپ نے کیا دیکھا؟ آپ نے اپنے والد کو نہیں بلکہ اپنے والد کی لاش دیکھی ہے۔ لہذا اگر آپ کرَشنَ کے کن(ذَره) ، روح (آتما) کو نہیں دیکھ سکتے ، تو آپ کرشن کو کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ اس لیے شاشتر کہتے ہیں کہ، اتَح شرِی-کرِشنَ-نامادی نَ بھَوید گراہیَم اِندرِیئح(چيتنيا چَرِيتَ امرِتَ مَدھیَ ١٧.١٣٦)۔ یہ کُند مادی آنکھیں ، وہ کرِشنَ کو نہیں دیکھ سکتی ہیں ، یا کرِشنَ کا نام نہیں سُن سکتی ہیں، نامادی۔ نامَ کا مطلب نام ہے۔ نامَ کا مطلب نام ، شَکل، معیار (گُن) ، ليلا ہے۔ ان چیزوں کو آپ کی مادی کند آنکھوں یا حواس کے ذریعہ نہیں سمجھا جاسکتا ہے۔ لیکن اگر وہ پاک ہو جاتی ہیں، سیوَن مُکھے ہی جیھوادؤ، اگر وہ بھکتی سیوا کے عمل سے پاک ہو جاتی ہیں، تو آپ ہر وقت اور ہر جگہ کرشن کو دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن عام آدمی کے لئے ، الَکشیَم: دکھائی نہیں دیتے۔ کرِشنَ ہر جگہ ہے ، بھگوان ہر جگہ ہے ، انڈانتَرَ-ستھَ-پَرَمانو-چَیانتَرَ-ستھَم. تو الَکشیَم سَروَ-بھوتانام. اگرچہ کرِشنَ باہر اور اندر دونوں جگہ ہیں، پھر بھی ہم کرِشنَ کو نہیں دیکھ سکتے جب تک کہ ہمیں کرِشنَ کو دیکھنے کے لئے آنکھیں نہ ملی ہوں ۔

لہذا یہ کرِشنَ شعور کی تحریک آنکھیں کھولنے کے لئے ہے کہ کِیسے کرِشنَ کو دیکھا جائے ، اور اگر آپ کرِشنَ کو دیکھ سکتے ہیں ، انتَح بَہیھ ، تو آپ کی زندگی کامیاب ہے۔ اس لیے شاستر کہتے ہیں کہ ،

انتَر بَہِر یَدی ہَرِس تَپَسا تَتَح کِم
نانتَر بَہِر یَدی ہَرِس تَپَسا تَتَح کِم۔

ہر شخص کامل بننے کی کوشِش کر رہا ہے ، لیکن تکمیل کا مطلب ہے جب کوئی کرِشنَ کو اندر اور باہر دیکھ سکتا ہے۔ وہ تکمیل ہے۔