UR/Prabhupada 0004 - کسی بھی دھوکے باز کی شرن نہ لیں
Lecture on BG 10.2-3 -- New York, January 1, 1967
طريقہ يہ ہے... يہ بھگوت گیتا ميں بھی بتایا گیا ہے۔ تَد ودِدھی پرَنِپاتينَ پَرِپرَشنینَ سیوَیا(بھگوت گیتا ٤.٣٤). اگر آپ اُس روحانی سائنس کو سمجھنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اِس اَصول پر عمل کرنا ہوگا وه کیا ہے؟ تَد وِددھِی پرَنِپاتينَ۔ آپ کو شرناگت ہونا ہے۔ وہی بات نَمَنتَ ايوَ کي طرح۔ جب تک آپ عاجز نہیں بنتے، آپ شرناگت جيو نہیں بن سکتے۔ اور کہاں؟ پرَنِپاپتَ۔ آپ کو ایسا انسان کہاں ملے گا جو ” وه ہے... یہاں ہے ایسا انسان جِس کے میں شرناگت ہو سکتا ہوں؟“ اِس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں تھوڑا آزمانہ پڑے گا کہ شرناگت کہاں ہونا ہے۔ اِتنا گیان تو آپ کو ہونا ہی چاہیے۔ کسی بھی دھوکےباز کی شرن نہ ليں۔ آپ کو... اور ايسے گياني اور دھوکے باز کا کيسے پَتا لگايا جا سکتا ہے؟ وہ بھی شاستروں میں بتایا گیا ہے۔ وہ کٹھ اُپَنِشَد میں بتایا گیا ہے۔ تَد وِددھِی پرَنِپاتینَ پَرِ...(بھگوت گیتا ٤.٣٤). کٹھ اپنشد کہتا ہے کہ تَد وِگیانارتَھم سہ گُرُم ایوابھِگَچھیت شروترِیَم برَھمَ-نِشٹھَم(مڪنڈا اُپَنِشَد ١.٢.١٢)۔ اِس شروتریم کا مطلب ہے وہ جو گُرُو پرمپرا میں آرہا ہو۔ اور کیا ثبوت ہے کہ وہ گُرُو پرمپرا میں آرہا ہے؟ برَھمَ-نِشٹھَم۔ برَھمَ-نِشٹھَم کا مطلب ہے کہ اُس کو پَرَم سچ کے بارے میں پورا یقین ہے۔ اِس لیے وہاں آپ کو شرناگت ہونا پڑے گا۔ پرَنِپاتَ۔ پرَنِپاتَ مطلب پرَکرِیشٹَ-رُوپینَ نِپاتَم، کوئی شک نہیں۔
اگر آپ کو ایسا اِنسان مل جاۓ تو وہاں شرناگت ہو۔ پرَنِپاتَ۔ اور اُن کی سیوا کرنے کی کوشِش کرو، اُن کو خُوش کرنے کی کوشِش کرو اور اُن سے سوال پوچھنے کی کوشِش کرو۔ سب کچھ ظاہر ہوجاۓ گا۔ آپ کو اِس طرح کا ایک پرَمانیک(مُستَبد) شخص کو ڈھونڈنا ہوگا اور اُن کي شرن لينی ہوگی۔ اُن کی شرن لینے کا مطلب ہے بھگوان کی شرن لینا کیونکہ وہ بھگوان کا نمائنده ہے۔ پر آپ کو وقت برباد کرنے کے لیے نہیں پر سمجھنے کے لیے سوال کرنے کی اِجازت ہے۔ اِس کو پَرِپرَشنَ کہتے ہیں۔ يہ طریقہ ہے۔ تو یہاں سب کچھ ہے۔ ہمیں صِرف اِس کو اَپنانا ہوگا۔ پر اگر ہم اِس طریقے کو نہیں اَپناتے اور صِرف نشے، قياس آرائی اور بے معنی مضامین میں اپنا وقت ضاہع کرتے ہیں، اور، یہ کبھی بہ مُمکِن نہیں ہوگا۔ آپ کبھی بھی سمجھ نہیں سکیں گے کہ بھگوان کیا ہے۔ کیونکہ بھگوان ديوتائوں اور مہان رشیوں کے بھی سمجھ میں نہیں آسکتے۔ ہماری چھوٹی کوشِش کيا ہے؟
تو یہ طريقہ ہے۔ اور اگر آپ پيروی کرتے ہیں، اَسَممُوڈہَہ، اَسَممُوڈہَہ، اگر آپ اَصول کی پیروی کرتے ہیں، اور آہستہ آہستہ ليکن یقیني طور پر، اسَممُوڈَھ، بغير کسی شک کے، اگر آپ کرتے ہیں...یہی ہے... پرَتيَکشاوَگَمَم دھَرمیَم۔ اگر آپ پیروی کرتے ہیں، تو آپ خود سمجھیں گے، ”ہاں، مجھے کُچھ حاصل ہورہا ہے۔“ ايسا نہیں ہے کہ آپ اندھے ہیں، آپ اندھوں کی طرح پیروی کررہے ہیں۔ جیسے ہی آپ اصولوں کی پیروی کریں گے، آپ سمجھ جائیں گے۔
جیسے اگر آپ صحیح طاقت پہچانے والا کھانا کھاتے ہیں تو آپ خود بھی طاقت محسوس کریں گے اور آپ کی بھوک بھی مٹ جاۓ گی۔ آپ کو کسی سے بھی پوچھنا نہیں پڑے گا۔ آپ خود محسوس کریں گے۔ اِسی طرح،اگر آپ صحیح راھ پر آتے ہیں اور اگر آپ اَصول کي پيروی کرتے ہیں، تو آپ سمجھیں گے، ”ہاں، میں ترقی کررہا ہوں۔ “ پرَتیَکشَ... نویں باب میں اُنہوں نے کہا ہے کہ پرَتیَکشاوَگَمَم دھَرمیَم سُسُخَم۔
اور یہ بہت آسان ہے۔ اور آپ خوشی سے کر سکتے ہیں۔ اور طريقہ کیا ہے؟ ہم ہَرے کرِشنہ مہامنتر کا جاپ کرتے ہیں اور کرِشنہ پرَسادَم کھاتے ہیں، اور بھگود گيتا کی فِیلسوفی کو پڑھتے ہیں، اچھی دھُن والے بھجن سنتے ہیں۔ کیا یہ بہت مُشکِل ہے؟ کیا یہ بہت مُشکِل ہے؟ بلکل بھی نہیں۔ تو اِس طریقے سے آپ اسَممُوڈھ ہوں گے۔ کوئی بھی آپ کو ڻھگ(دھوکا) نہیں سکتا۔ پر اگر آپ دھوکا کھانا چاہتے ہو تو یہاں کافی دھوکےباز مل جائیں گے۔ اِس لیے ٹھگ اور دھوکےدہی کا معاشرہ نہ بنائیں۔ صِرف پرمپرا نظام کی پیروی کريں جیسے ویدک شاستروں میں بتایا گیا ہے، جيسے کرشنہ نے سفارش کی ہے۔ اِس کو پرمانيک(مُستَبد) سے سمجھنے کی کوشِش کریں اور اپنی زندگی میں اس پر عمل کرنے کی کوشِش کريں۔
پھر اسَممُوڈھَح سَ مَرتیشُ۔ مَرتیشُ مطلب... مَرتیَ کا مطلب ہے جو مرنے کے قابِل ہیں۔ وه کون ہیں؟ یہ بد جیو آتمائں، برہما سے لے کر حقير چیونٹی تک، یہ سب مَرتیَ ہیں مَرتیَ کا مطلب ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب یہ سب مر جائیں گے۔ تو مَرتیشُ۔ ان مرنے والوں میں سے وہ سب سے زیادہ عقلمند ہوجاتا ہے۔ اسَممُوڈھَح سَ مَرتیشُ۔ کیوں؟ سروَ-پاپئیح پرَمُچیَتی۔ وه ہر قسم کے پاپ کرم سے کے پھلوں سے آزاد ہوجاتا ہے۔
اِس دُنيا میں، اِس مادی دنيا میں،ميرے کہنے کا مطلب ہے، جان بوجھ کر یا اَنجانے میں ہم سب ہمیشہ پاپ کرم کرتے ہیں۔ اِس لیے ہمیں ان کے پھلوں سے آزاد ہونا پڑے گا۔ اور ان سے آزاد کيسے ہو سکتے ہیں؟ یہ بھی بھگود گیتا میں بتایا گیا ہے یَگیارتھات کَرمَنو انیترَ لوکو ایَم کَرمَ-بَندھَنَح(بھگود گيتا ٣.٩)۔ اگر آپ صرف کرشنہ کے لیے کرم کرتے ہیں۔ یگیہ کا مطلب ہے وشنو یا کرشنہ۔ اگر آپ صرف کرشنہ کے لیے کرم کرتے ہیں تو آپ کسی بھی چیز کے پھل سے آزاد ہو جاتے ہیں ۔ شبھاشبھ-پھَلَئيہ۔ہم ہمیشہ کچھ مساعد یا غیر مساعد کرتے رہتے ہیں۔ پر وه جو کرشنہ بھاونا امرت میں ہیں اور اس حساب سے کرتے ہی، اُن کو مساعد اور غیر مساعد سے کوئی مطلب نہیں ہے کیونکہ وہ سب سے مساعد کرشنہ سے جُڑا ہوا ہے۔ اِس لیے سروَ-پاپئي پرَمُچیَتی۔ وه پاپ کرم کے سب ہی پھلوں سے آزاد ہوجاتا ہے۔
یہ طریقہ ہے۔ اور اگر آپ اِس کو اپناتے ہیں، تو آخر میں ہم کرشنہ سے جُڑ سکتے ہیں اور ہماری زندگی کامیاب ہوگی۔ طریقہ بلکل آسان ہے، اور ہم کر سکتے ہیں،ہر انسان اپنا سکتا ہے۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔