UR/Prabhupada 0005 - پربھوپاد کی زندگی تین منٹوں میں
Interview -- September 24, 1968, Seattle
اِنٹرويو لينے والا: کيا آپ مُجھے اَپنی گُذری ہوئی زندگی کے بارے میں کُچھ بتا سکتے ہیں؟ جيسے کہ، آپ نے کہاں سے تعلیم حاصل کی، آپ کرِشنہ کے شاگِرد کیسے بنے۔
پرَبھوپادَ: ميری پیدائش اور تعلیم کلکتا میں ہوئی. کلکتا میرا مُقامِ پیدائیش ہے. میری پیدائیش ١٨٩٦ میں ہوئی، اور میں اپنے والد کا لاڈلا بيٹا تھا، اِس ليے میری تعلیم تھوڑی دیر سے شروع ہوئی تھی، اور پھر بھی، مُجھے آٹھ سال تک ہائیر سیکنڈری، ہائیر اسکول میں تعليم دی گئی۔ پرائمری اسکول میں چار سال، ہائیر سیکنڈری اسکول میں آٹھ سال، کاليج میں چار سال۔ پھر میں گاندہی کی تحریک، قومی تحریک میں شامل ہو گیا۔ پر خوش قِسمتی سے میں اپنے گُرُو مہاراج، میرے روحانی گُرُو سے ١٩٢٢ میں مِلا۔ اور تَب سے میں اس راھ کی طرف راغب ہوا، آہستہ آہستہ میں نے اپنے گرہستھ جیون کو چھوڑ دیا. میری شادی ١٩١٨ میں ہوئی تھی جب میں تیسرے سال کا شاگرد تھا۔ اور تب مجھے بچے پیدا ہوئے۔ میں کاروبار کر رہا تھا۔ پھر میں نے ١٩٥٤ میں خاندانی زندگی سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔ چار سال تک میں اکیلا تھا، بنا کسی خاندان کے۔ پھر میں نے ١٩٥٩ میں باقاعِده طور پر ١٩٥٩ میں سنیاس لے لیا۔ پھر میں نے کِتابیں لکھنے میں خود کو وقف کرديا، میری پہلی اشاعت ١٩٦٢ میں سامنے آئی، اور جب تين کتابيں تھیں، تب میں ١٩٦٥ میں آپ کے ملک کے لیے روانہ ہوا، اور میں ستَمبَر ١٩٦٥ میں یہاں پہنچا۔ تب سے میں امریکہ میں، کينيڈا میں، یورپی ملکوں میں اِس کرِشنہ بھاونا امرت کو پھيلانے کی کوشِش کر رہا ہوں۔ اور آہستہ آہستہ مرکز تيار کیے جارہے ہیں۔ شاگرد بھی بڑھ رہے ہیں۔ دیکھتا ہوں آگے کیا ہونے والا ہے۔
اِنٹرویو لینے والا: آپ خود ايک شاگرد کیسے بنے؟ شاگرد بننے سے پہلے آپ کیا تھے اور آپ کِس کی پیروی کرتے تھے؟
پرِبھوپادَ: وہی اَصول، جیسے میں نے آپ کو بتایا، ايمان۔ ميرا ایک دوست، وہ مجھے ذبردستی میرے روحانی گُرُو کے پاس لے گیا۔ اور میں نے اپنے روحانی گرو سے بات کی، میں راغب ہوا، اور تب سے انکُر شروع ہوا۔