UR/Prabhupada 0011 - کرشن کی پوجا من میں بھی کر سکتے ہیں
Lecture on BG 4.28 -- Bombay, April 17, 1974
بھکتی رَسَ امرِتا سِندھو میں ، ایک کہانی ہے ... کہانی نہیں۔ حقیقت۔ وہاں بتايا گیا ہے کہ ایک براہمن - وہ ایک بہت بڑا بھکت تھا - وہ مندر کی پُوجا میں بہت ہی شاندار سیوا، اَرچنا کی پیشکش کرنا چاہتا تھا۔ لیکن اُس کے پاس پیسے نہیں تھے لیکن کسی دن وہ بھگوت کلاس میں بیٹھا تھا اور اُس نے سنا تھا کہ کرشن کی پوجا من میں بھی کی جاسکتی ہے تو اُس نے اِس موقعے کا فائدہ اُٹھایا کیوں کہ وہ ایک لمبے عرصے سے سوچ رہا تھا کہ کیسے کرِشنہ کی پُوجا بہت شاندار طریقے سے کی جائے ، لیکن اُس کے پاس پیسے نہیں تھے ۔
اِس لیے ، جب اُسے یہ بات پتا چلی، کہ وہ من میں بھی کرِشنہ کی پُوجا کرسکتا ہے ، تو گوداوری ندی میں نہانے (سنان) کے بعد ، وہ ایک درخت کے نیچے بیٹھا ہوا تھا اور اپنے من میں وہ بہت ہی شاندار سمہاسن، جواہرات سے سجا ہوا شاہی تخت بنا رہا تھا اور ارچا-وگراهہ(مورتی) کو سمہاسن (تخت) پر رکھ کر ، وہ کو گنگا ، یَمُنا ، گوداوَری ، نَرمَدا ، کاویرِی کے پانی سے سنان کرا رہا تھا۔ پھر وہ مورتی کو بہت اچھی طرح سے عمدہ لباس پہنا رہا تھا، پھر پھول ، مالا کے ساتھ پُوجا پیش کررہا تھا۔
پھر وہ بہت عمدہ کھانا بنا رہا تھا ، اور وہ پَرَمانَ ، میٹھے چاول بنا رہا تھا۔ تو وه جانچ کرنا چاہتا تھا ، کہ کیا یہ بہت گرم تھے۔ کیونکہ پَرَمانَ ٹھنڈا لیا جاتا ہے۔ پَرَمانَ بہت گرم نہیں لیا جاتا ہے۔ اِس لیے اُس نے اپنی اُنگلی پرمان میں ڈالی اور اُس کی انگلی جل گئی۔ تب اُس کا دھیان ٹوٹا ، کیونکہ وہاں کچھ بھی نہیں تھا۔ بس اپنے من میں وہ سب کچھ کر رہا تھا۔ تو ... لیکن اُس نے دیکھا کہ اُس کی انگلی جل گئی ہے۔ تو وہ حیرت زدہ ہوگیا ۔
اِس طرح سے ، وئیکُنٹھ میں ناراین ، وہ مُسکرا رہے تھے لکشمی جی نے پوچھا ، "آپ کیوں مُسکرا رہے ہیں؟" " میرا ایک بھکت اِس طرح سے پُوجا کررہا ہے۔ اِس لیے میرے قاصدوں کو فوراً اُسے وئیکُنٹھ لانے کے لئے بھیجیں۔"
تو بھکتی یوگ اِتنا اچھا ہے کہ اگر آپ کے پاس بھگوان کی مورتی کی شاندار طريقے سے پوجا کرنے کا کوئی سامان نہ بھی ہو، تو آپ اُسے من میں بھی کرسکتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے۔