UR/Prabhupada 0017 - روحانی طاقت اور مادی طاقت



Lecture on Sri Isopanisad, Mantra 1 -- Los Angeles, May 2, 1970

تو اِس مادی دُنیا میں دو شکتیاں(طاقتیں) کام کر رہی ہیں: پرا(روحانی) شکتی اور اپرا(دُنياوی) شکتی۔ اپرا شکتی کا مطلب ہے مادی عناصر کے یہ آٹھ اقسام۔ بھُومِر آپو انَلو وایوح:(بھگود گیتا ٧.٤) زمین، پانی، آگ، ہوا، آسمان، من، عقل اور انا۔ یہ سب مادی ہے۔ اور اسی طرح، لطیف تر، لطیف تر، لطیف تر، لطیف تر اور مجموعی، مجموعی، مجموعی۔ پانی زمین سے لطيف تر ہے، پھر آگ پانی سے لطیف تر ہے، پھر ہوا آگ سے لطیف تر ہے، پھر آسمان، یا ايتھر، ہوا سے لطیف تر ہے۔ اسی طرح، بدھی(عقل) آسمان سے لطیف تر ہے، يا من آسمان سے لطیف تر ہے۔ من... آپ جانتے ہیں، میں نے متعدد بار مثال دی ہے: من کی رفتار۔ ايک لمحے میں آپ ہزاروں میل دور جا سکتے ہیں۔ تو جتنا یہ لطيف تر ہوگا، اتنا یہ طاقتور ہے۔ اسی طرح، آخر کار، جب آپ روحانی حصے میں آتے ہیں، لطيف تر، جس سے سب کچھ تيار ہورہا ہے، اوہ، وه بہت طاقتور ہے۔ وه روحانی طاقت ہے۔ یہ بھگود گیتا میں بتایا گیا ہے۔ وه روحانی طاقت کیا ہے؟ وہ روحانی طاقت یہ جیو آتما ہے۔ اپَرے یَم اتس تو وِددھی مے پرَکرِتِم پَرا(بھگود گيتا ٧.٥

کرشن کہتے ہیں، ”یہ اپرا(مادی) طاقتیں ہیں۔ اِس کے علاوہ دوسری ہے، پرا(روحانی) طاقت۔ اپَرے یَم۔ اپَرا کا مطلب ہے ادنى(کمتر)۔ اپَرے یَم۔ ”یہ سارے بیان کردہ مادی عناصر، یہ ادنی طاقت ہے۔ اور میرے پیارے ارجن، اس سے پرے ایک اعلی طاقت ہے۔“ وہ کیا ہے؟ جیوَ-بھوتَ مَہا-باہو: ”یہ جیو آتمائیں۔“ یہ بھی طاقت ہیں۔ ہم جيو آتمائیں، ہم بھی طاقت ہیں، پر اعلی طاقت۔ اعلی کیسے؟ کیونکہ یَیےدَم دھاریَتے جَگَت(بھگود گيتا ٧.٥)۔ اعلی طاقت ادنی طاقت کو ضابط کرتی ہے۔ مادے کی کوئی طاقت نہیں ہے۔ بڑا ہوائی جہاز ، عمدہ مشین ، مادی چیزوں سے بنے آسمان میں اڑ رہی ہے۔ لیکن جب تک روحانی توانائی ، پائلٹ ، موجود نہیں ہے، یہ بیکار ہے - یہ بیکار ہے - ہزاروں سالوں تک جیٹ طیارہ ہوائی اڈے پر کھڑا رہے گا; یہ تب تک نہیں اڑے گا جب تک چھوٹا سا ذرہ روحانی طاقت ، وہ پائلٹ آکر اس کو ہاتھ نہیں لگاتا۔ تو بھگوان کو سمجھنے میں کیا مشکلات ہے؟ اتنی آسان سی بات ، کہ اگر یہ بہت بڑی مشین ... بہت ساری بڑی مشینیں ہیں، وہ روحانی طاقت کے لمس کے بنا نہیں چل سکتی ہیں. انسان یا جیو آتما۔ آپ کیسے توقع کرسکتے ہیں کہ یہ ساری مادی طاقت خود بخود یا بغیر کسی قابو کے کام کر رہی ہے؟ آپ اس طرح اپنے دلائل کیسے ڈال سکتے ہیں ؟ یہ ممکن نہیں ہے۔ اس لیے کم ذہین طبقے کے مرد ، وہ یہ نہیں سمجھ سکتے کہ کیسے یہ مادی طاقت کو عظیم بھگوان کے ذریعہ ضبط کیا جا رہا ہے۔