UR/Prabhupada 0020 - کرِشنَ کو سمجھنا اتنا آسان نہیں ہے
Arrival Lecture -- Miami, February 25, 1975
کرِشنَ کو سمجھنا اتنا آسان نہیں ہے۔
- مَنُوشیانام سَھَسریشو
- کَشچِد یَتَتِ سددھَیئے
- یَتَتام اپِ سِددھانام
- کَشچِد ویت تِ مام تَتوَتَح
- (بھگود گيتا ٧.٣)۔
کئی ہزاروں، لاکھوں لوگوں میں سے کوئی ایک اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے مُتفَکَّر(بے چین) ہے۔ کوئی بھی دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔ عملی لحاظ سے، وه نہیں جانتے کہ حقیقت میں زندگی کی کامیابی کیا ہے۔ جديد تہذیب، ہر کوئی سوچ رہا ہے، ”اگر مجھے ایک اچھی بیوی اور اچھی گاڑی اور ایک اچھا مکان ملتا ہے، تو یہ کامیابی ہے۔“ یہ کامیابی نہیں ہے۔ یہ عارضی ہے۔ اصل کاميابی مایا کے چنگل سے بہار نکلنا ہے، مطلب یہ مادی مقید زندگی جس میں جنم، موت، بڑھاپہ اور بیماری شامل ہیں۔ ہم زندگی کے بہت سے تنوع سے گزر رہے ہیں، اور یہ مَنُشیہ(انسانی) زندگی ايک اچھا موقع ہے بہار نکلنے کا ايک کے بعد ایک جسم بدلنے کے اِس سلسلے سے۔ آتما شاشوت(ابدی) اور خوشگوار ہے کیونکہ یہ بھگوان کرِشنَ کا انش(حِصہ) ہے۔ سَچ-چِد-آنندَ، ابدی، خوشی سے بھری ہوئی، علم سے بھری ہوئی ہے۔ بدقسمتی سے، اس مادی، مقید زندگی میں ہم مختلف جسم بدل رہے ہیں، لیکن ہم پھر سے اُس روحانی سطح پر نہیں پہنچ رہے ہیں جہاں نہ جنم ہے، نہ موت ہے۔ سائنس نہیں ہے۔ اُس دِن ايک طبیب نفسی مجھ سے ملنے آیا تھا۔ تو آپ کی تعلیم کہاں ہے، جو آتما کو، اُس(آتما) کے سروپ(فطری حالت) کو سمجھنے کے لئے ہے؟ اس لیے عملی طور پر پوری دنیا اندھکار میں ہے۔ وه پچاس، ساٹھ يا سو سال کی اس زندگی میں دلچسپی رکھتے ہیں، ليکن وه یہ نہیں جانتے کہ ہم ابدی، خوشگوار اور علم سے بھرے ہوۓ ہیں، اور اِس مادی جسم کو وجہ سے ہم جنم، موت، بڑھاپے اور بیماری کے تابع ہیں۔ اور یہ مسلسل چل رہا ہے۔
تو شری چیتنیا مہاپربھو، اپنی عظیم رحمت کی وجہ سے گِری(جنم اور موت کے ساگر میں) ہوئی آتمائوں کے لیے، وه آۓ۔ کرشن بھی آتے ہیں۔ ليکن کرشن اتنے کُشاده دل نہیں ہیں۔ کرشن شرط رکھتے ہیں کہ ”پہلے تم سمرپن کرو۔ پھر میں تمہاری ذمےداری لوں گا۔ ليکن چیتنیا مھاپربھو کرشن سے بھی زیادہ دیالو(رحم دل) ہیں، حالانکہ کرشن اور چیتنیا مھاپربھو، ايک ہی بات ہے۔ تو چيتنیا مھاپربھو کی دیا(شفاعت/رحمت) سے ہم کرشن کو اتنی آسانی سے سمجھ رہے ہیں۔ تو وه چيتنيا مھاپربھو یہاں موجود ہیں۔ آپ اِن کی پوجا کریں۔ یہ زیادہ مشکل نہیں ہے۔ ۔ یَگیَہ سَنکِیرتَنئِح پرايئر یَجَنتی ہی سو-میدھَسَح کرِشنَ-وَرنَم توِشاکرِشنَم سانگوپانگاسترَ-پارشَدَم، یَگیہ سَنکِیرتَنَم (شريمد بھاگوتم ١١.٥.٣٢). آپ صرف ہری کرشن مہامنتر کا جاپ کریں اور جو بھی آپ کرسکتے ہیں، چيتنيا مھاپربھو کو ارپن(پيش) کريں۔ وه بہت رحیم ہیں۔ وه گناه نہیں دیکھتے۔ رادھا-کرشن کی پوجا تھوڑی مشکل ہے۔ ہمیں اُن کی پوجا بہت شردھا(ایمان) اور بہت ادب سے کرنی ہے. لیکن چیتنیا مھاپربھو گری ہوئی آتمائوں کو بچانے کے لیے رضاکارانہ طور پر آۓ ہیں۔ تھوڑی سی جدمت، وہ خوش ہوجائیں گے، وہ خوش ہوجائیں گے۔ ليکن نظرانداز نہ کریں۔ کیونکہ وہ بہت رحیم اور مہربانی ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں ان کا مقام ہی بھول جانا چاہیے۔ وہ اعلی ترين شخصيت شری بھگوان ہیں۔ اس لیے ہمیں اُنہیں اعلی ترين عزت دینی چاہیے، جتنا ممکن ہو سکے... لیکن فائده یہ ہے کہ چیتنیا مھاپربھو گناہ نہیں دیکھتے۔ اور ان کی پوجا کرنا، ان کو خوش کرنا، بہت آسان ہے۔ یَگَیہ سَنکِیرتَنئح پرايئر یَجَنتی سو-میدھَسَح۔ آپ صرف ہری کرشن مھامنتر کا جاپانی کریں اور ناچ کریں، اور چیتنیا مھاپربھو بہت خوش ہوجائیں گے۔ انہوں نے اِس ناچنے اور جاپ کرنے کا آغاز کیا، اور یہ سب سے آسان طریقہ ہے بھگوان کو سمجھنے کے لیے۔ تو جہاں تک ممکن ہو... اگر ممکن ہو تو، چوبيس گھنٹے۔ اگر یہ ممکن نہیں ہے تو، کم از کم چار بار، چھ بار، چیتنیا مھاپربھو کے سامنے ہری کرشن مھامنتر کا جاپانی کریں، اور آپ اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کریں گے۔ یہ سچ ہے۔